10 اکتوبر 2015 - 13:01
مہیب دھماکے نے ترکی کے دارالحکومت کو ہلا دیا، ۱۳۰ ہلاک اور زخمی+ تصاویر

ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں ہوئے بھیانک بم دھماکے نے کئی لوگوں کی جانوں کو لے لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں ہوئے بھیانک بم دھماکے نے کئی لوگوں کی جانوں کو لے لیا۔
یہ بم دھماکہ جو انقرہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ہوا اس کے نتیجے میں کم سے کم ۳۰ افراد ہلاک اور ۱۰۰ زخمی ہوئے ہیں۔
موقع پر موجود بعض افراد نے دو دھماکوں کی خبر دی ہے لیکن ترکی کے میڈیا نے صرف ایک دھماکے کی تائید کی۔
ترکی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکہ دھشتگردانہ اور خودکش حملہ تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲